مدینہ منورہ: سعودی خاندانوں کو گھریلوخادمائیں رکھنے میں پریشانی کا سامنا

اتوار 26 فروری 2017 09:15

مدینہ منورہ: سعودی خاندانوں کو گھریلوخادمائیں رکھنے میں پریشانی کا ..
مدینہ منورہ: (اردو پوائنٹ تازہ ترین ،26فروری 2017): سعودی عرب میں سعودی شہریوں کی جانب سے گھریلوخاماﺅں کو رکھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدینہ منورہ میں کارروائی کی دوران مختلف جگہوں سے 63غیر قانونی گھریلو ملازمین کو گرفتار کیا گیا تھا ۔گرفتار ہونے والے تمام گھریلوملازمین غیر قانونی ایجنسیوں سے بھرتی کیے گئے تھے ۔

مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان میجر حسین القحطانی کا کہناہے کہ پکڑے جانے والے ملازمین کا تعلق افریقی ممالک سے ہے ۔جو سعودی گھروں میں غیر قانونی ملازمت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

مدینہ پولیس کے ضلعی چیف میجر جنرل عبداللہ ہادی الشہرانی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گھر سے بھاگ کر غیر قانونی ملازمت کرنے والے گھریلو ملازمین کو ہر گز نہ رکھیں ۔کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں شہری خود بھی بڑی مصیبت میں پڑ سکتے ہیں ۔

گرفتار ہونے والے گھریلو ملازمین کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ ان میں سے متعددتو اپنے کفیلوں سے بھاگ کر غیر قانونی طورپر کام کررہے تھے ۔ جبکہ کئی ایسے تھے جن کے پاس رہائشی ویز ا بھی نہیں تھا ۔ ایسے ہی افراد (مرد و خواتین ) ہوتے ہیں جو مملکت میں جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں ۔کیونکہ انکا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا۔