ریاض:خلیجی ممالک میں غیر ملکیوں کی شرح آبادی مخصوص حد سے زیادہ ہونے سے حکام پریشانی میں اضافہ

اتوار 26 فروری 2017 09:15

ریاض:خلیجی ممالک میں غیر ملکیوں کی شرح آبادی مخصوص حد سے زیادہ ہونے ..
ریاض: (اردو پوائنٹ تازہ ترین ،26فروری 2017): خلیجی ممالک کے اعلی ٰحکام نے خبردار کیاہے کہ خطے میں غیر ملکی شہریوں کی تعداد میں توازن نہ ہونے کی وجہ سے مختلف چیلنجز اور ڈیموگرافک (آبادیاتی ) تبدیلی آرہی ہے ۔ گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی ) کے معاہد ے کے مطابق ہر خلیجی ملک میں غیر ملکی شہریوں کی تعدادکسی بھی علاقے میں مقامی آبادی کا 20فیصد سے زائد نہیں ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

مگر غیر ملکی شہریوں کی اس شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ محکمہ شماریات کے اعداد شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات ، اور قطر میں سب سے زیادہ شرح میں غیر ملکی رہائش پذیر ہیں۔ان دونوں علاقوں میں 89فیصد شرح بنتی ہے ۔کویت میں 69فیصد،بحرین میں 52فیصد عمان میں 46فیصد جبکہ سعودی عرب میں 33فیصد بنتی ہے ۔اس کے علاوہ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کی جانب سے ان ممالک میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب پایا ہے ۔