وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ ترکی کے دوران پاکستان اور ترکی نے وسیع تر دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کیا ہے، تین روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے ترک ہم منصب بن علی یلدرم نے پاکستان-ترکی سٹریٹجک تعاون کونسل کے پا نچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی‘ دفتر خارجہ

ہفتہ 25 فروری 2017 23:11

وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ ترکی کے دوران پاکستان اور ترکی نے وسیع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ ترکی کے دوران پاکستان اور ترکی نے وسیع تر دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کیا ہے، تین روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے ترک ہم منصب بن علی یلدرم نے پاکستان-ترکی سٹریٹجک تعاون کونسل(ایچ ایل ایس سی سی) کے پا نچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق ترکی اورپاکستان نے دوطرفہ تعلقات‘ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوص دونوں ممالک نے ایچ ایل ایس سی سی کے میکانزم کے تحت 6 جوائنٹ ورکنگ گروپس سے متعلق معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور اہم پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعاون پر رضامندی ظاہر کی جس میں قابل تجدید توانائی، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے، تعلیم کے شعبے میں باہمی مہارت سے بینکنگ اینڈ فنانس کے شعبوں میں تعاون، فائدے کو بہتر بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا‘ تعلیمی اداروںکو مضبوط بنانے‘ مواصلات اور ریلوے کے شعبوں میں جاری تعاون اورباہمی عوامی روابط کے ذریعے ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینا بھی شامل ہے‘دونوں ممالک نے تیز دفاعی تعاون کے لئے ایک جامع، طویل المدتی اور مستقبل کے حوالے سے فریم ورک تیار کرنے اور دونوں ممالک کے دفاعی صنعتوں کے درمیان شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے عمل اور عالمی عدم پھیلاؤ کے ایجنڈے سے متعلق مسائل سمیت علاقائی اور کثیر الجہتی فورموں پر ان کے موجودہ قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا‘ امن اور خوشحالی کے لئے ترکی اور پاکستان کے اسٹریٹیجک تعلقات پر پاکستان اور ترکی میں حالیہ دہشت گرد حملوں، دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ خطرات سے لڑنے کے لئے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

ایچ ایل ایس سی سی کے پا نچویں اجلاس کے اختتام پردونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیہ سمیت دو طرفہ علاقائی تعاون کے 10 معاہدوں کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔اس سے قبل وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیراعظم بن علی یلدرم نے ون آن ون ملاقات کی جس میں انہوں نے کشمیر کاز کے لئے ترکی کی ثابت قدمی اور اصولی حمایت کے لئے گہری تشکر کا اظہار کیا تھا ۔

انہوں نے 15 جولائی، 2016 کو ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش پر پاکستان کی جانب سے سخت مذمت کی گئی اور ترکی میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے دفاع میں ترکی کے عوام کی قربانیوں، بہادری اور لچک کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دائمی، تاریخی، اور بے مثال برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔