پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 25 فروری 2017 23:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کے روز پی ایم اے ہائوس کراچی میںمنعقد ہوا۔اجلاس میں وائے ڈی اے کی جانب سے ملک بھر میں اور خاص طور پر سندھ میں دی گئی ہڑتال کی کال کا سخت نوٹس لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں یہ اعلان کیا گیا کہ پی ایم اے اپنی پالیسی کے مطابق کسی بھی قیمت پر ہڑتالوں کی حمایت نہیں کرتی کیونکہ اس سے پورا ہیلتھ کئیر سسٹم متاثر ہوتا ہے اور ہڑتالیں غریب عوام کے مسائل میں اضافہ کرتی ہیں۔ اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا کہ پی ایم اے ڈاکٹروں کے جائز اور حقیقی مطالبات حکومت پر زور دیتی ہے کہ وہ ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :