ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کو پستول کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا

ہفتہ 25 فروری 2017 22:54

سیالکوٹ ۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کو پستول کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں مقامی شہری قدیر سے بھاری رقم چھیننے کے بعد اس کو پستول کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل الیکٹرک دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں دو بھائی مقدس اور وسیم معمولی مزاحمت کے بعد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئے تھے ، شہری حلقوں نے اعلی حکا م سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :