ٹریفک وارڈنز کی سالگرہ کے موقع پر انہیں دو چھٹیاں دی جائیں گی، چیف ٹریفک آفیسر

ہفتہ 25 فروری 2017 22:54

فیصل آباد۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ٹریفک وارڈنز کی سالگرہ کے موقع پر انہیں دو چھٹیاں دی جائیں گی، اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک ہیڈ کواٹرسے گذشتہ روز ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس کے مطا بق جس ٹریفک وارڈن یا دیگر ٹریفک سٹاف کی سالگرہ ہوگی وہ اپنے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی یا سروس کارڈ کی فوٹو کاپی بطور ثبوت درخواست کے ساتھ لف کرکے سی ٹی او دفتر درخواست جمع کروائے گا جسے فوری طورپر دو یوم کی رخصت دی جاے گی تاکہ وہ اچھے انداز سے زیادہ سے زیادہ وقت اپنے بچوں اور خاندان کے ساتھ گزار سکے،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہر انسان کی ایک ذاتی زندگی ہوتی ہے جس کی اسے بہت پرواہ ہوتی ہے لہذا ٹریفک وارڈنز کی خواہش کے مطابق یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ،اس حکم نامہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ روٹین میں ہر ہفتہ ملنے والی ویکلی ریسٹ ان چھٹیوں کے علاوہ ہوگی اور اس حوالے سے تمام آگاہی مراحلہ جات کو مکمل کر لیا گیا اور پیر 27فروری سے اس حکم نامہ پر عمل درآمد شروع ہو جاے گا۔

متعلقہ عنوان :