لال شہباز قلندر درگاہ پر زائرین سے حاصل ہونے والے کروڑوں روپوں میں خورد برد کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 فروری 2017 21:54

لال شہباز قلندر درگاہ پر زائرین سے حاصل ہونے والے کروڑوں روپوں میں ..
سیہون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2017ء) لال شہباز قلندر درگاہ پر زائرین سے حاصل ہونے والے کروڑوں روپوں میں خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں واقع لال شہباز قلندر کی درگاہ کے حوالے سے سابق مینیجر کی جانب سے ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق مینیجر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ درگاہ پر آنے والے زائرین سے سالانہ کروڑوں روپے حاصل ہوتے ہیں۔ یہ پیسہ سندھ حکومت کے اکاونٹ میں جاتا ہے تاہم درگاہ کی سیکورٹی کیلئے خاطر خواہ فنڈ فراہم نہیں کیا جاتا۔ یہاں تک کے درگاہ کا گنبد جو کے سونے کا بنایا گیا تھا اس پر سے سونا تک چوری کر لیا گیا۔