گورنر سندھ کی سنیٹر نہال ہاشمی سے ملاقات،صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 25 فروری 2017 22:27

گورنر سندھ کی سنیٹر نہال ہاشمی سے ملاقات،صوبہ کی مجموعی صورتحال پر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے سنیٹر نہال ہاشمی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوارن صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال ، وفاق کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبہ کی تیز رفتار ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی قوتوں سے رابطہ کررہے ہیں تاکہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کاوشوں سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن ، لیاری ایکسپریس وے، کے فور، کراچی حیدرآباد موٹر وے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہر قائد کے باسیوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :