مردان ، فائرنگ اور ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

ہفتہ 25 فروری 2017 22:24

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) فائرنگ اور ٹریفک حادثے کے دوالگ الگ واقعات میں دو افراد جان بحق جبکہ انجمن کاشتکاران کے صوبائی سینئر نائب صدر نعمت شاہ روغانی زخمی ہوگئے فائرنگ کا ایک واقعہ تھانہ شہبازگڑھی کے علاقہ بالا گڑھی میں پیش آیا پولیس کے مطابق علاقہ نرشک کا رہائشی امجد ولد سیدعلی شاہ نامی نوجوان مبینہ طور پر مصطفی ولد محمد شاہ کے گھر کی دیوار پھلانگ کرداخل ہوا جس پر مصطفی نے فائرنگ کرکے امجد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، ادھر کاٹلنگ روڈ پر دوموٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں انجمن کاشتکاران کے صوبائی سینئر نائب صدر زخمی ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی جمعہ خان زندگی کی بازی ہارگیا ۔

متعلقہ عنوان :