علم کے ہتھیار سے جہالت اور انہتاپسندی کو شکست دی جاسکتی ہے، ڈاکٹر احسان علی

ہفتہ 25 فروری 2017 22:24

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے کہاہے کہ علم کے ہتھیار سے جہالت اور انہتاپسندی کو شکست دی جاسکتی ہے ،ملک کی ترقی کے لئے ہمیں اپنے اپنے خول سے نکلنا ہوگا ،بہتر کارکردگی پر عبدالولی خان یونیورسٹی کاشمار دنیا کی بہترین درسگاہوں میں ہونے لگا ہے وہ یونیورسٹی کی نویں فاؤنڈیشن ڈے کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، تقریب میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران مختلف شعبوں کے سرابراہان ،صحافیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اس موقع پر کیک کاٹا گیا وائس چانسلر میوزیم ،اکیڈمک بلاک اور پاور پلانٹ کا بھی افتتاح کیا گیاوائس چانسلر نے کہاکہ گذشتہ نو سال میں یونیورسٹی نے ترقی کی جو منازل طے کی ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہے اور دنیا کی کسی بھی یونیورسٹی نے اس قدر برق رفتار ی سے ترقی نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کو محض نو سال ہوئے ہیں دوسو پی ایچ ڈیز اساتذہ ہیں اور بارہ ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے کہاکہ یونیورسٹی میں جدید انٹرنیٹ نظام کے ساتھ ساتھ بجلی کی 24گھنٹے ترسیل کو یقینی بنایاگیاہے تاکہ طلباء کو کسی قسم کے مشکلات نہ ہوں انہوںنے کہاکہ ان کی عرصہ ملازمت ختم ہورہی ہے لیکن وہ ہر لحاظ سے ایک مضبوط او رمستحکم یونیورسٹی کو چھوڑ کرجارہے ہیں جس پر انہیں اطمینان ہے ۔

متعلقہ عنوان :