مردان ،تھانہ رستم کی حدود میں سرچ آپریشن ، 27 مشتبہ گرفتار

ہفتہ 25 فروری 2017 22:24

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ضلع مردان کے تھانہ رستم کی حدودمیں پولیس کے کومبنگ آپریشن میں 27 مشتبہ افرادکو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر ، اشتہاریوں،منشیات فروشوںاور دیگر کے خلاف کومبنگ آپریشن کیا گیا آپریشن میںپولیس نفری ، آر آر ایف سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ ، لیڈیز پولیس ،سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران تھانہ رستم کی حدود میں مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے اور27مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔ آپریشن کے دوران245 گھروں کو چیک کرکی01 غیر رجسٹرڈ کرایہ دارکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا، آپریشن کے دوران 02کلاشنکوف ،03رائفل ،09بندوق ،15پستول اور350 عدد کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 245مشتبہ افراد اور105 مختلف گاڑیوں کا ڈیٹا چیک کرکی10مشتبہ موٹر سائیکلیںبھی قبضہ میں لیں ۔

متعلقہ عنوان :