گھنائونے اور غیر قانونی اقدامات قابل مذمت ہیں ، عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے، ایسے بیمار ذہن آدمی کو جیل کی کوٹھڑی میں سڑناچاہئے

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادیوںبختاور اور آصفہ بھٹو کا عرفا ن اللہ مروت کی پی پی پی میں شمولیت پر سخت ردعمل کااظہار

ہفتہ 25 فروری 2017 22:15

گھنائونے اور غیر قانونی اقدامات قابل مذمت ہیں ، عرفان اللہ مروت کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ئوں اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادیوںبختاور اور آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ گھنا?نے اور غیر قانونی اقدامات قابل مذمت ہیں ، عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے، ایسے بیمار ذہن آدمی کو جیل کی کوٹھڑی میں سڑناچاہئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق صدر غلام اسحاق خان کے داماد عرفا ن اللہ مروت کی پی پی پی میں شمولیت پر سخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو نے کہا کہ عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے۔ ان کے غیر قانونی اورگھنا?نے اقدامات قابل مذمت ہیں۔ بیمار ذہنیت کے لوگوں کو جیل میں سڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کو پیپلزپارٹی کے قریب بھی نہیں آنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت ایک خاتون نے سنبھالی تھی۔ ایسے لوگوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل عرفان اللہ مروت نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا سن 1991 میں ایک گینگ ریپ میں عرفان اللہ مروت کا نام سامنے آیا تھا جس پر محترمہ بے نظیر بھٹو نے احتجاج بھی کیا تھا۔