دہشتگردی کسی ایک شہر یا صوبے کا مسئلہ نہیں بلکہ اب یہ پورے خطے کا مسئلہ بن گیا ہے‘ ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہرکے پیش نظرسیکیورٹی کے سخت سے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے‘ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو متحد ہوکراس کا مقابلہ کرنا ہوگا‘ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ
ہفتہ 25 فروری 2017 22:15
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگرچہ سیہون بم دھماکہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے تاہم دہشتگرد تنظیمیںاس طرح کی کارروائیوں میںایک دوسرے سے تعاون کرتی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتظامی عہدوں پرسے ڈاکٹرز کوہٹایاجائے تاکہ وہ ڈاکٹرز کے بنیادی فرائض انجام دیں اورلوگوں کو علاج ومعالج کی سہولت فراہم کریں۔
ایک اور سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی دہشتگردی کا زیادہ شکار رہی ہے اور ہم نے اپنی ہردل عزیزلیڈرشہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی دہشتگردوں کے ہاتھوںہی کھویا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پی پی پی سب سے آگے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے بارڈر کے اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی سے متعلق جس پر بھی شک ہوگااس سے نہ صرف تحقیقات کی جائیگی بلکہ ملوث ہونے پر اس کے خلاف بلا تفریق کارروائی بھی کی جائیگی اگرچہ اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیہون میں درگاہ حضرت لعل شہبازقلندرپربم دھماکہ کے واقعہ میں پیش رفت ہوئی ہے اوریہ کہنا کہ درگاہ میں نصب کیمرے کام نہیں کررہے تھے درست نہیںکیونکہ درگاہ میں نصب کیمرے کام کررہے تھے اورانہی کیمروں کے باعث اس واقعہ میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لینے کے ساتھ ساتھ درگاہوں اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سہون بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء اور زخمی ہونے والوں کو ضروری کارروائی کے بعد معاوضہ اداکرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندہ نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے بارڈر کے علاقوںمیں دہشتگردوں کی نقل و حمل روکنے اوران کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق سندھ اور بلوچستان کی حکومتیںایک دوسرے سے تعاون کررہی ہیںاور اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر قریبی رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔قبل ازیںکانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹرکا پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے اور اچھا انسان ہی اچھا ڈاکٹر بن سکتا ہے۔انہوں نے نئے ڈاکٹرز سے کہا کہ وہ اپنی عملی زندگی میںحقیقی معنوں میں لوگوں کی خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں میں لمس نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لمس کا نام دنیا کے اچھے تعلیمی اداروں میںشمار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ میڈیکل اورصحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں کی ہیںاور اس شعبے کو مزید ترقی دینے کے لیے ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کئی ہسپتال قائم کیے ہیںتاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اس موقع پرکامیاب ہونے والوںمیڈیکل گریجوئٹس اور پوسٹ گریجوئٹس کوڈگریاںدیںاورنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گریجوئٹس کوگولڈمیڈلزدیے،قبل ازیںلمس کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نوشاد شیخ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کانووکیشن میں419 میڈیکل گریجوئٹس اور 124پوسٹ گریجوئٹس کوڈگریا دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں 80فیصد خواتین ہیں ۔اس موقع پر اعزازی مہمان صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹرسکندر شورو ، سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہوکے علاوہ اساتذہ اور طالبعلموں کی کثیر تعداد موجود تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قدرتی آفات سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کے ریسکیو و مدد کےلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے،امداد کو شفاف انداز سے لوگوں تک پہنچایا جائے،حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا ..
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی منظوری دے دی
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
رواں مالی سال 4.8 ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.