پیپلزپارٹی سندھ کے رہنماؤں کا چوہدری نثار اورشاہ محمود قریشی کے الزامات کا کرارا جواب
ْ شاہ محمود قریشی کی پارٹی تنگ دل ہوگی ، پیپلزپارٹی کی سیاسی کشتی ایک سفینہ ہے،نثار کھوڑو
ہفتہ 25 فروری 2017 22:12
(جاری ہے)
اب ایک ہفتے کے اندر تمام ڈوینزاوراضلاع کے عہدیداروں کیلئے تین تین ناموں کااعلان کردیا جائے گا جس کے بعد نئے عہدیداروں کا انتخاب کرکے تنظیم مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت ایسے امیدواروں کو عہدے دے گی جو پوری لگن اور ایمانداری کیساتھ پارٹی کا انقلابی پروگرام سندھ کے گوشے گوشے تک پہنچاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں ممتاز سیاسی شخصیات کی جوق در جوق شمولیت نے ثابت کردیا ہے کہ پارٹی پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہاہے اور بہت جلدپیپلزپارٹی کی کشتی جہاز میں بد ل جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمودقریشی کی پارٹی تنگ دل ہوگی لیکن پیپلزپارٹی والے لوگ بہت دریا دل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اسی لئے لوگ ہمیشہ اس کے پرچم تلے متحد رہتے ہیں۔پیپلزپارٹی دریانہیں سمندرہے ۔پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجزدھامراہ نے وفاقی وزیر داخلہ کے الزامات کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشگردی کے واقعات کے موقع پر منظر سے غائب ہوجانے والے وزیر داخلہ بتائیں کہ لعل شہباز قلندر کی بجلی کس نے منقطع کی تھی۔ سینیٹرعاجز دھامرا نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ چند روز میں مخالفین کی انتہائی اہم کٹیں گرائے گی ۔انہوںنے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پیپلزپارٹی کے خلاف لمبی لمبی پریس کانفرنسیں کرتے ہیں لیکن جب ملک میں دھماکے ہوتے ہیں تو وہ چوہوں کی طرح چھپ جاتے ہیں ۔چوہدری نثارعلی خان پیپلزپارٹی پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں ۔پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے کہ چوہدری نثار علی مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اس لئے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔انہوںنے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر دھماکے کو سکیورٹی لییپس قرار دینے والے بتائیں کہ درگاہ کی بجلی کس نے بند کی تھی۔بجلی فراہم کرنا سندھ حکومت کا اختیار نہیں ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.