سی سی پی او ، ڈی آئی جی آپریشنز کاہائیکورٹ بار کے انتخابات ،لٹریری فیسٹیول کے حفاظتی انتظا مات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ

ہفتہ 25 فروری 2017 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء)کیپٹل سٹی پولیس چیف کیپٹن (ر)محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدر اشرف نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات اور نجی ہوٹل میں جاری لٹریری فیسٹیول کے حفاظتی انتظا مات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات اور لٹریری فیسٹول کے موقع پر 4ایس پیز ،4ڈی ایس پیز ،8ایس ایچ اوز اور 400سے زائد اہلکاروں نے فرائض سر انجام دیئے ۔