پی ٹی آئی سندھ کے کراچی کے صدور کی کراچی یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

ہفتہ 25 فروری 2017 22:08

پی ٹی آئی سندھ کے کراچی کے صدور کی کراچی یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف سند ھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی ، کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی ، کراچی ریجن کے ترجمان دوا خان صابر نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیدار صدر حسن منصور، نائب صدور شمیم بانو ، نعمت اللہ بخاری، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی، جوائنٹ سیکریٹریز اطہر حسین، طاہر صدیقی ، سیکریٹری فنانس احمد ملک، ممبران ایگزیکیٹیو کونسل ابولاحسن، ارشد حسین، فاطمہ زیدی، علی حفیظ، اسلم جہانگیر ، بلال فاروقی اور حنیف عابد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صحافی برادری نے جمہوری تحریکوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

ہر آمر اور ڈکٹیٹر کے خلاف کراچی کی صحافی برادری ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ کراچی یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران کراچی کی صحافی برادری کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔کیونکہ سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ جس طرح کراچی کی صحافی برادری نے اپنے قلم کی طاقت سے کراچی کے شہریوں کے حقوق اور یہاں کے مسائل کو ہمیشہ اجاگر کیا ، آئندہ بھی ایسا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :