گورنر سندھ زبیر عمر کی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سنیٹر نہال ہاشمی سے ملاقات

صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال ‘ وفاق کے شروع کردہ مختلف ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 25 فروری 2017 22:04

گورنر سندھ زبیر عمر کی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سنیٹر نہال ہاشمی سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے ہفتہ کو سنیٹر نہال ہاشمی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوارن صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال ، وفاق کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے وژن کے تحت صوبہ کی تیز رفتار ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی قوتوں سے رابطہ کررہے ہیں،تاکہ اس ضمن میں ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کاوشوں سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ گرین لائن ، لیاری ایکسپریس وے، کے فور، کراچی حیدرآباد موٹر وے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہر قائد کے باسیوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوبہ کی سیای جماعتوں سے تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :