ڈی ٹی ایز نے محکمہ تعلیم کے اہم ترین احداف کے حصول میں بنیادی کردار ادا کیا ‘ممتاز احمد عباسی

ہفتہ 25 فروری 2017 21:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) پنجاب ڈی ٹی ایزایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کا جلاس زیر صدارت چوہدری ضیاء مسعود صدر پی ڈی اے ضلع راولپنڈی منعقد ہوا جس میں مہمانان گرامی خضر رحمن(سرپرست) اور ممتاز احمد عباسی ’’چیئرمین پی ڈی اے‘‘ ضلع راولپنڈی نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں ’’ سی پی ڈی ‘‘ کی موجودہ صورت حال پر غور کیا گیا اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ ڈی ٹی ایز نے محکمہ تعلیم کے اہم ترین احداف کے حصول میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور سیکریٹری ایجوکیشن اور ڈی ایس ڈی کی طرف سے تمام مقاصد کے حصول کے لئے بھرپور کوششیں کیں اور اساتذہ کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ سکولوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے دن رات محنت کی گئی، جس کی تھرڈ پارٹیز کی طرف سے آنے والی جائزہ رپورٹیں موجود ہیں اجلاس میں اس بات پر مسرت کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں محکمہ تعلیم کے ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹرس کے امتحانات میں ڈی ٹی ایزکی اکثریت منتخب ہوئی اجلاس میں ’’نازنین نازک ‘‘ڈی ٹی ای کی بطور سینئر ہیڈ مسٹرس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دولتالہ تیعناتی پر مبارک باد دی گئی ،پنجاب ڈی ٹیز ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے اجلاس میں چیئرمین ممتاز احمد عباسی، سرپرست خضر رحمن ،صدر ضیاء مسعود، سینئر نائب صدر راجہ جاوید یسین ،سیکریٹری جنرل تحصیل مری سیماب عباسی، میڈیا سیکریٹری عبد اللہ ہارون ستی ، تحصیل کوآرڈینیٹر کلر سیداں قیصر عباس ،سیکریٹری ،اطلاعات شیر محمد اعوان،صدر تحصیل کلر سیداں عبد لقیوم ،ملک شکیل ،محمود عبد اللہ، زاھد رشید ،نائب صدر ضلع راولپنڈی عابد جمیل عباسی، ایڈیشنل سیکریٹری نعیم احمد ستی ، سیکریٹری جنرل کوٹلی ستیاں حافظ ناصر علی ، صدر کوٹلی ستیاں سجاد حسین راجہ، محمد عثمان غنی لہتراڑنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :