سی سی پی اواور ڈی آئی جی آپریشنز کا لاہور ہائیکورٹ سمیت مختلف مقامات کا دورہ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 25 فروری 2017 21:55

لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدر اشرف نے لاہور ہائی کورٹ سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظا مات کا جائزہ لیا، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات اور مقامی ہوٹل میں منعقد ہونیوالے لٹریری فسٹیول کے موقع پر 4ایس پیز ،4ڈی ایس پیز ،8ایس ایچ اوز اور 400سے زائد اہلکاروں نے فرائض سر انجام دیئے ، لاہور پولیس شہر میں ہونے والی ہر سرگرمی کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کی خاطر تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔شہری کسی بھی مشکوک بیگ یا شخص کی صورت میں فورًا 15پر کال یا 8330پر ایس ایم ایس کریں۔

متعلقہ عنوان :