مناواں میں 100بستر وں پر مشتمل جدید ہسپتال تعمیر ،طبی سہولیات اورخدمات کی فراہمی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگا‘ مناواں میں جدید ہسپتال کی تعمیر کا کام تیزرفتاری سے جاری ہے، تکمیل سے تشخیص اور علاج معالجہ کی معیاری سہولتیں ملیں گی‘ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہماری پہلی ترجیح ہے اوراس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات اور نتیجہ خیز کاوشیں رنگ لارہی ہیں

․ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس،صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری اورمناواں میں 100بستروں پر مشتمل ہسپتال کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

ہفتہ 25 فروری 2017 21:45

مناواں میں 100بستر وں پر مشتمل جدید ہسپتال تعمیر ،طبی سہولیات اورخدمات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت کل یہاںاعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میںصحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری اورمناواں میں 100بستروں پر مشتمل ہسپتال کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہماری پہلی ترجیح ہے اوراس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات اور نتیجہ خیز کاوشیں رنگ لارہی ہیں۔

عوام کو جدید اورمعیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کو تیزرفتاری سے آگے بڑھایا جارہا ہے ۔صوبے کے مختلف شہروں میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنائے گئے ہیں اور ہسپتالوں کی تعمیر کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔مظفرگڑھ میں گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال عوام کو اعلی معیار کی طبی سہولتیں فراہم کررہا ہے اورپنجاب حکومت اس ہسپتال کی توسیع کے بڑے منصوبے پر کام کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مناواں میں 100بستر وں پر مشتمل جدید ہسپتال کی تعمیر کا کام تیزرفتاری سے جاری ہے ۔منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو تشخیص اور علاج معالجہ کی معیاری سہولتیں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ تعمیر ،طبی سہولیات اورخدمات کی فراہمی کے لحاظ سے یہ ہسپتال اعلی معیار کا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتال کیلئے بہترین ڈاکٹرز،نرسز اورپیرا میڈیکل سٹاف کا انتخاب کیا جائے اور ہسپتال میں ہارٹیکلچر کا کام بھی ساتھ ساتھ کیا جائے ۔

رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رانا تجمل حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مناواں میں 100بستروں کا ہسپتال پنجاب حکومت کا علاقے کے عوام کیلئے شاندار تحفہ ہے اور مناواں میں 100بستروں کے ہسپتال کی تعمیر سے علاقے کے عوام کا 70سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ،چیئرمین انڈس ریجنل بورڈمیاں محمد احسن،کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میںشرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری خان دبئی سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میںشریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :