وزیراعلیٰ سے آسٹریا کی سفیرکی قیادت میں وفد کی ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال
آسٹریا کا پنجاب میں ہائیڈور پاور خصوصاً سمال ہائیڈرو منصوبوںاورویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹس میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار بھکی گیس پاور پلانٹ کی پہلی ٹربائن اگلے ماہ سے بجلی کی پیداوار شروع کردے گی‘ مسلم لیگ(ن) کے دور میں منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، پنجاب میں سمال ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے بہت مواقع ہیں‘پاکستان اور آسٹریا کو تجارتی، معاشی اورکاروباری تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ‘وزیراعلی پنجاب آسٹریا کی سفیر کی وزیر اعلیٰ کو آسٹریا کے دورے کی وعوت، خواتین کی ترقی اورانہیں بااختیاربنانے کیلئے وزیراعلیٰ کی تعریف
ہفتہ 25 فروری 2017 21:45
(جاری ہے)
پاکستان اور آسٹریا کو تجارتی، معاشی اورکاروباری تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی کے ہزاروں میگاواٹ منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے ۔پنجاب سمیت پورے ملک میں توانائی کے منصوبے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور پنجاب میں کوئلے ،گیس ،سولراوردیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگاے جارہے ہیں ۔شیخوپورہ کے قریب بھکی گیس پاور پلانٹ کی پہلی ٹربائن اگلے ماہ سے بجلی کی پیداوار شروع کردے گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دور میں منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سمال ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے بہت مواقع موجود ہیں۔ آسٹریا کی جانب سے سمال ہائیڈورپاور پراجیکٹس کیلئے سرمایہ کاری اورتعاون کا خیر مقدم کریں گے جبکہ کوڑا کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کے حوالے سے بھی آسٹریا کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چا ہتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے اس ضمن میں تعاون کوپائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی - کمیٹی سمال ہائیڈور پاور پراجیکٹس اور ویسٹ ٹوانرجی منصوبوں کے حوالے سے قابل عمل سفارشات مرتب کرے گی۔ آسٹریا کی سفیرنے گزشتہ دنوںہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر دکھ اورافسوس کا اظہار اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔آسٹریا کی سفیر نے کہا کہ آسٹریا کو ہائیڈور پاورسیکٹر میں بہت مہارت حاصل ہے ۔ پنجاب حکومت کے ساتھ سمال ہائیڈور پاور پراجیکٹس اور ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں میں تعاون کریں گے۔ صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران،سیکرٹریز توانائی ،صنعت اورمنصوبہ بندی و ترقیات کے علاوہ اعلی حکام بھی اس موقع پرموجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
-
سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں کمیشن پاس کرکے گزیٹڈ آفیسر بن گئیں
-
یو اے ای اور پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ سے متعلق پیش گوئی کر دی گئ
-
پاکستان میں ایکس کی بندش دوسرے ماہ میں داخل
-
پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے بعد لڑائی رُک گئی ہے، طالبان حکومت
-
پوٹن کا دوبارہ انتخاب، روس میں کون سی تبدیلیاں آ سکتی ہیں؟
-
حسن اور حسین نواز فلیگ شپ،ایون فیلڈاور العزیز ریفرنسز سے بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.