فاٹا اصلاحات کو وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے سے نکالنے کیخلاف گورنر ہا?س کے سامنے دھرنا ایف سی آر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا

جماعت اسلامی شعبہ تعلقات عامہ فاٹا کے صدر سراج الدین خان کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 21:45

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) جماعت اسلامی شعبہ تعلقات عامہ فاٹا کے صدر سراج الدین خان نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کو وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے سے نکالنے کیخلاف جماعت اسلامی فاٹا کا گورنر ہائوس پشاور کے سامنے تین روزہ دھرنا ایف سی آر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ ہفتہ کواجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26,27اور 28فروری کا ایف سی آر کیخلاف دھرنا ایف سی آرکیخلاف مضبوط وار ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ فرسودہ نظام ایف سی آر کیوجہ سے قبائلی عوام زندگی کی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے سے فاٹا اصلاحات کو نکال کر قبائل کیساتھ دشمنی کی ہے اور قبائل پر وار کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فاٹا اصلاحات کو تاخیر کا شکار کرنے کیخلاف احتجاجی تحریک کو مزید موثر بنانے کیلئے 26,27اور 28فروری کو گورنر ہا?س پشاور کے سامنے دھرنے کا اعلان کیاہے اور انشائ اللہ 12مارچ کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کے دھرنے میں بھی جماعت اسلامی بھرپور شرکت کریگی۔

انھو ںنے کہا کہ گورنر ہائوس کے سامنے ہونیوالے دھرنے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، صوبائی امیر مشتاق احمد خان ، صوبائی وزرا،اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔۔ انھوں نے واضح کیا کہ ایف سی آر کیخلاف جماعت اسلامی کی تحریک اس وقت تک جاری رہیگی جب تک ایف سی آر کا خاتمہ نہیں ہوتا اور فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم نہیں کیاجاتا۔

متعلقہ عنوان :