Live Updates

عمران خان پانامہ لیکس پر وقت ضائع کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا کے عوام کی حالت زار پر توجہ دیں

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سید حامد شاہ کا یوم تاسیس جمعیت کے سلسلے میںمنعقدہ جلسہ سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 21:41

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید حامد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ لیکس پر وقت ضائع کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا کے عوام کی حالت زار پر توجہ دیں گذشتہ تین سالوں کے دوران صوبے کے جنوبی اضلاع کیلئے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں، ،اقتصادی راہداری چین اور پاکستان کی بے مثال دوستی کا مظہر ہے جس کی تکمیل سے جنوبی اضلاع کے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہوجائے گا صوبے میں اگلی حکومت جے یوآئی کی ہوگی عوام انٹر نیٹ پر ترقی کے دعوے کرنے والوں کو صوبے سے نکال باہر کر دیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممش خیل میں یوم تاسیس جمعیت کے سلسلے میںمنعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ضلع امیر قاری محمد عبداللہ، سابق اٴْمیدوار سید کمال شاہ،حاجی فرہاد خان ،ضلع جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان سمیت دیگر مشران اور پارٹی عہدیدار نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان پانامہ لیکس پر قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں خیبر پختونخوا میں اٴْن کی کارکردگی صفر جبکہ مرکز کے خلاف دھرنے دے رہے ہیں صوبائی حکومت نے ساڑھے تین سال میں جنوبی اضلاع کیلئے ایک روپے کا فنڈز بھی نہیں دیا عوام کو پتہ ہے کہ کون ترقی کے دشمن اور کون ملک کو ترقی دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ جے یوآئی ملک کے اندر کسی بھی غیر آئینی اور غیر قانونی بلوں کی حمایت نہیں کرینگے جے یو آئی ملک کی ترقی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی کیونکہ ملک کو بیرونی نہیں بلکہ اندرونی ایجنڈوں سے خطرہ ہے جو تحریک انصاف کی شکل میں غیر ملکی آقائوں نے یہاں پر تبدیلی کے نام پر اپنے ایجنڈہ نافذ کرنا چاہتے ہیں لیکن جمعیت کے کارکن جب تک زندہ ہے کسی کا باپ بھی ملک پر غیر اسلامی ایجنڈ نافذ نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ بنوں کے حقوق اور قوم کے ایک پائی کیلئے خون کے آخری قطرہ تک بہادینگے آج ایک سازش کے تحت بنوں کے اندر قوموں کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر قوم آنے والے انتخابات میں پرفریب اور دھوکہ دہی کی سیاست کرنے والوں کا بوریا بسترہ گول کرکے اپنے اصل مقام وزیرستان بھیج دینگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے جس نے فرنگیوں کے خلاف پرامن جدوجہد کرکے خطے کے عوام کو انگریز کی غلامی سے نجات دلادی مگر آج آنگریز کے پیر کار تبدیلی کے نام نہاد دعوے کررہے ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہے انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام صد سالہ تقریبات کیلئے گھر گھرمہم چلائیں کیونکہ جمعیت علماء دیوبند کا تسلسل اور آقابرین کی جماعت ہے صد سالہ تقریبات میں لاکھوں عوام کی شرکت سے ثابت کرینگے کی جے یو آئی ایک مضبوط سیاسی اور مذہبی قوت ہے جبکہ صد سالہ تقریبات کے اثرات پورے ملک پر عیاں ہونگے اور اس بنیاد پر پورے ملک پر علمائ کی حکمرانی ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات