کرایہ دار اپنے آپ کو لازمی پولیس اسٹیشن میں رجسٹرڈ کروائے ورنہ کارروائی عمل میں لائی جائے گئی،سی سی پی اولاہور

شہریوں کی حفاظت کے لیی8330میسج سروس شروع کر دی،پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات کو شاں ہے،رریٹائرڈ کیپٹن محمد امین وینس کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 21:41

کرایہ دار اپنے آپ کو لازمی پولیس اسٹیشن میں رجسٹرڈ کروائے ورنہ کارروائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) ایف پی سی سی آئی کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، تاجر برادری کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔تاجربرادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ہم سب نے مل کر اپنے مستقبل کو بچانے کے لیے ان دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ پولیس نے شہریوں کی حفاظت کے لیی8330میسج سروس شروع کر دی ہے جس پر اطلاع دینے پر پولیس فوری آپ سے رابط کرئے گا۔

کرایہ دار اپنے آپ کو لازمی پولیس اسٹیشن میں رجسٹرڈ کروائے ورنہ کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔ان خیالات کا اظہارکیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او) لاہورریٹائرڈ کیپٹن محمد امین وینس نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئر مین منظور الحق ملک کی زیر صدارت ایف پی سی سی آئی میں کاروباری برادی کے ساتھ میٹنگ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے مزید کہاکہ پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات کو شاں ہے۔آج کل ہمارا ملک حالت جنگ میں ہے،خصوصی ایک ماہ سے حالات زیادہ خراب ہوئے ہیں۔دہشت گردوں نے ہمارے مستقبل پر حملہ کیا ہے ،اب ہم سب نے مل کر اپنے مستقبل کو بچانے کے لیے ان دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہے۔اس جنگ کو لڑنے اور سہولت کاروں کو جاننے کا آسان حل ہے کہ ہم اپنے اردگرد خصوصًً ہمسایہوں پر نظر رکھے،ہمیں پتہ ہونا چاہئے کہ ہمارے اردگرد کون رہ رہا ہے۔

اگر آپ کے اردگرد کوئی بھی برائی ہو رہی ہے تو اس کے بارے میں فوری پولیس کو بتائے۔سی سی پی او لاہور نے 8330پر میسج کروا کر سروس چیک بھی کروائی۔ لوکل گورنمنٹ چیئرمینز کے لیے (لوکل آئی ) وائٹس اپ اپلیکیشن متعارف کروا دی ہے۔شہرمیں2لاکھ لوگوں پر مشتمل کوارڈینشن کمیٹی بنا رہے جس میں 50گھروں پر مقامی ایک متعبر شخص کر سربراہ بنا جائے گا جو پولیس کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔

مال روڑ پر حملہ کروانے والا سہولت کار شاد باغ میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین منظور الحق ملک نے کہاکہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کی خطے میں اہمیت اور بڑھ رہی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے۔آئے روز ملک میں خودکش دھماکوں کی وجہ سے معیشت اور معاشرت دونوں بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔

کاروبارزندگی اعتماد کے ساتھ نہیں چل پا رہا ہے اورنہ صرف بے یقینی کی فضاعام ہوچکی ہے۔ اور ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے تاجربرادری کا مضبوط ہونا اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے ساز گار ماحول کی فراہمی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ آج لاہور پولیس جدید اسلحہ ، انٹیلی جنس نظام اورجدید تفتیشی طریقہ کار سے لیس ہے۔ اس سے نہ صرف دہشت گردوں سے اچھی طرح نمٹا جا سکتا ہے بلکہ کرمینل سوچ کو بہترین طریقے سے Counter کیا جا سکتا ہے ۔

منظور ملک نے سی سی پی او لاہور کو تجاویز دیتے ہوئے کہاکہ ملک کو مو جودہ خطرات سے لڑنے کے لئے اور جانی مالی نقصان سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ متوقع حادثے کی اطلا ء تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ہو اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ متوقع حادثے سے بچنے کے لئے نو ٹیفیکیشن کا اجراء کیا جائے۔میڈیا کسی معاشرے کی ترقی میں قلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

تاہم میڈیا اور پولیس کے مابین رابطوں میں کافی کمی دکھائی دیتی ہے جس کو دور کیا جائے۔مال روڈ پر احتجاج اور غلط پارکنگ ٹریفک کے بہائو میںتاخیر کا باعث بنتی ہے۔خواتین سے متعلقہ شکایات کو درج کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے مختلف تھانوں میں ویمن کمپلین سیل بنائے ہیں ۔ہماری آپ سے درخواست ہے کہ یہ شکایاتی سیل ہر تھانے میں کھولے جائیں۔

متعلقہ عنوان :