سیالکوٹ: ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا شہر میں بڑھتے ہوئے سنگین جرائم پر اظہار تشویش
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں گوھد پور،کور پور میں دوران ڈکیتی دو بھائیوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان کی جلد از جلد گرفتار،ملزمان کو عبرت ناک سزا دلوانے کا مطالبہ کیا گیا
ہفتہ 25 فروری 2017 21:41
(جاری ہے)
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی، سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ، چودھر ی محمد اکرام، محسن اشرف، رانا محمد افضل، رانا لیاقت ، رانا عبدالستار خاں ، چودھری طارق سبحانی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل، اے ڈی سی جی ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی توقیر کاظمی کے علاوہ ضلعی پولیس اور متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے اراکین اسمبلی کو ضلع سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔رکن قومی و صوبائی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی، رانا محمد افضل، رانا لیاقت اور رانا عبدالستار خاں نے اے ڈی پی کی اسکیموں پر کام کی رفتار بڑھانے پر زور دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو از خودان کاموں کی نگرانی کرنے کی درخواست کی ۔ جس پر ڈپٹی کمشنرنے محکمہ پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ ، پرونشل بلڈنگ اور روڈز کے محکموں کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اے ڈی پی اسکیموں کو مفاد عامہ کے تحت جلد از جلد مکمل کروانے کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے ڈی پی کے اسکیموں میں تاخیر کا باعث بننے والے افسران کے بارے میں متعلقہ سیکرٹریز کو لکھا جائے گا۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ضلع سیالکوٹ میں بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے راست اقدام کرے بالخصوص کور پور میں دوران ڈکیتی دو بھائیوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان کی جلد از جلد گرفتار کرکے ان کو عبرت ناک سزا دلوائی جائے ۔ اس موقع پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بھائیوں وسیم خالد اور مقد س خالد کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔ اے ڈی سی جی سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ مال نے ضلع سیالکوٹ میں این ایچ اے اور ایری گیشن سمیت تمام محکموں کو لینڈ ایکوزیشن کرکے دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ لاہور موٹر وے کیلئے ایکوزیشن کرکے این ایچ اے کے سپرد کردی گئی ہے اور اسی طرح پٹھانوالی ڈرین کیلئے لینڈ ایکوزیشن کرلی گئی ہے ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ذوالفقار گیلانی نے کہاکہ گو ھد پور کورپور ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر کی پولیس پوری طرح متحرک ہو گئی ہے اور جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.