دہشت گردی ملک میں رچ بس گئی ہے‘ پڑوسی ملک دہشت گردوں کو فنڈنگ کررہے ہیں، شیخ رشید

ہفتہ 25 فروری 2017 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دہشت گردی ملک میں رچ بس گئی ہے‘ پڑوسی ملک دہشت گردوں کو فنڈنگ کررہے ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ ایک دو سال میں ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پڑوسی ملک دہشت گردوں کو فنڈنگ کررہا ہے اور اپنی جنگ پاکستان میں لڑنا چاہتا ہے۔ دہشت گردی ملک میں رچ بس گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہست گردی ایک گہرا زخم ہے ایک یا دوسال میں دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوجی عدالتوں کا کردار اہم ہے۔ ہمیں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر اعتراض نہیں ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :