حکمرانوں کو عوام کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنا ہوگا،میاں ایوب

ہفتہ 25 فروری 2017 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہاہے کہ حکمرانوں کی عاقبت نااندیش پالیسیوں کی بدولت عوام کے مسائل ختم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں رہی سہی کسر اداروں میں اقرباء پروری کلچر نے پوری کردی ہے حکمرانوں کی پالیسوں کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ ہے حکمرانوں کو عوام کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے پانامالیکس کیس کافیصلہ جلد کرنا ہوگاکرپٹ عناصر کامحاسبہ کیے بغیر ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتے ملک کو کرپشن سے پاک کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے پانامالیکس کے باعث پوری دنیا میں رسوائی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ مارکے ذریعے بیرون ملک بھجوانا درحقیقت ملک وملت سے غداری کے مترادف ہے۔