لاہور میں نمائش پاکستانی زیورات وجواہرات کی صنعت کیلئے بین الاقوامی پذیرائی کے ساتھ پاکستان کے سافٹ امیج میں اضافہ کرے گی،پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی

روزہ نمائش کا مقصد دنیاکواس حوالے سے پاکستان میں ہونیوالے کام اور اس کے معیار کی صلاحیتوں سے متعارف کراناہے،کمپنی کے نمائندوں کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس

ہفتہ 25 فروری 2017 21:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے بلوچستان میں نمائندے ندیم احمد باسط ، بشیر آغا، محمد فہد نے کہا ہے کہ 13 اپریل کو لاہور میں ہونیوالی4 روز ہ نمائش پاکستانی زیورات وجواہرات کی صنعت کیلئے بین الاقوامی پذیرائی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سافٹ امیج کو پہنچانے میں مدد فراہم کرے گی یہ بات انہوں نے ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جیمزاینڈ جیولری کے اعلان سے اب تک ہمیں انتہائی حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہورہے ہیں اور ملک بھرکے علاوہ بیرون ملک سے بھی جیمز اینڈ جیولری کی صنعت سے وابستہ افرادنمائش میں دلچسپی کااظہارکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہورمیں13 اپریل سے ہونے والی چار4 روزہ نمائش پاکستانی زیورات وجواہرات کی صنعت کیلئے بین الاقوامی پذیرائی کے ساتھ ساتھ دنیابھرمیں پاکستان کے سافٹ امیج کااہم پیغام پہنچانے میں مدد گار ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ ہمارامقصداپنے ماہرین اورکاریگروں کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی معیار کے ہم پلہ بنانااوردنیاکواس حوالے سے پاکستان میں ہونیوالے کام اور اس کے معیار کی صلاحیتوں سے متعارف کراناہے انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میںہماری موجودگی کا مقصد یہ پیغام دیناہے کہ ہم پاکستان کے ہرصوبے اورعلاقے کو اس بین الاقوامی نمائش سے استفادہ حاصل کرنے کا بلاامتیازموقع فراہم کرنا ہے تاکہ لو گوں کو زیادہ سے زیادہ اس نمائش کی جانب راغب کر کے پاکستان کا پیغام دنیا بھر میں مثبت انداز میں پیش کر سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ دوسرا بڑا انٹرنیشنل ایونٹ ہو گا اس سے قبل2012 میں کراچی میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا اور ہماری کوشش ہے کہ اس بعد دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی یہ نمائشی پروگرام منعقد کرائیں ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے بچوں اور جوانوں کو دیگر ممالک میں اس کی جدید تربیت دلوائیں جائے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ چائنا، جاپان، تھائی لینڈ ، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے نمائندے بھی شرکت کرینگے اور اس سے غیر ملکی آمدن بڑھے گی چاغی، خاران، قلعہ عبداللہ میں موجود ذخائر کی جانب بین القوامی لو گوں کی توجہ مبذول کرانا چا ہتے ہیں ۔