چو تھا پی بی،ایف رینکنگ ٹین پین بائولنگ ٹورنمنٹ کراچی میں جاری

ہفتہ 25 فروری 2017 21:23

کراچی، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) چو تھا پی بی،ایف رینکنگ ٹین پین بائولنگ ٹورنمنٹ 2016-17 بڑے زور و شور سے رائل بائولنگ کلب ڈی ، ایچ، اے کراچی میں جاری ہے۔جس میں ملک بھر سے بائولنگ پلئیرز کے بڑی تعداد میںٹورنمنٹ کے مختلف ایونٹ ماسٹر اوپن سنگلز، ڈبلز، میکس ٹیم، گریڈڈ سنگلز میں حصہ لیا۔ ٹورنمنٹ میں کوالیفائی راونڈز کے بعد اوپن سنگلز میں سیمی فائنل کے مقابلے ہوئے، جس میں اخمر عباس نے ٹوٹل 212 اوسط کے ساتھ نمایاں رہے اور ساتھ ہی میں 4th پی، ٹی، بی،ایف رینکنگ ٹین پین بائولنگ ٹورنمنٹ کے اوپن سنگلز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر دیا۔

جبکہ اعجاز الرحمان نے ٹوٹل 194 اوسط کے ساتھ دوسرے، علی سوریا ٹوٹل191 اوسط کے ساتھ تیسری، عمران ٹوٹل188 اوسط کے ساتھ چھوتی اور علیم آغا نے ٹوٹل 185 اوسط کے ساتھ اوپن سنگلز کے بائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

گریڈڈ سنگلز کے مقابلوں میں صارم کازم گریڈڈ ایونٹ کو لیڈ کرتے ہوئے ٹوٹل 193 اوسط کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ عمیر 183 اوسط کے ساتھ، عقیل اقبال 174 اوسط کے ساتھ، فیضان طارق 174 اوسط کے ساتھاور طاخہ مزمل نے ٹوٹل 172 اوسط کے ساتھ گریڈڈ سنگلز کے فائنل میں کوالیفائی کر دیا۔

ایسی کے ساتھ ایونٹ میں ڈبلز اور ٹیم ایونٹ کے کوالیفائی راونڈز بھی کھیلے گئے جس کے اگلے راونڈز 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز الرحمان نے بتایاکہاتنی بڑی تعداد میں ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے اس ٹورنمنٹ میں حصہ لیں کر یہ ثابت کر دیا کہ ٹین پین بائولنگ گیمز اب پاکستان کے عوام کا مقبول ترین کھیل بنتا جا رہا ہے۔اور مجھے امید ہے کہ یہی پلئیرز ایک دن پاکستان کی نمائندگی دنیا بھر میں کریں گے۔ٹو رنمنٹ کے آخری تقریب میں محمد زبیر صاحب گورنر سندھ کو بطور چیف گیسٹ مدعوں کیا جائے گا۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :