Live Updates

کرپٹ حکمرانوں کا جانا ٹھہرگیا ہے،فرخ جاوید مون

جھوٹ کی سرکس میں کام کرنے والے درباری بے روزگارہونے والے ہیں،پی ٹی آئی رہنماء

ہفتہ 25 فروری 2017 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پاکستان کا سنہری دورشروع ہونے والا ہے 20 کروڑعوام کی بیٹوں،بھتیجوں اورسمدھیوں کونوازنے والی جعلی اورموروثی جمہوریت سے جان چھوٹنے والی ہے،عوام جمہوریت کے نام پر چلنے والے کرپٹ ٹولے کے ڈرامے کو مزید برداشت نہیں کریں گے کیونکہ نئے پاکستان میںکرپٹ حکمرانوں کی کوئی گنجائش نہیںہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ پاکستان کی تقدیربدل دے گا اورکرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اورآئندہ کوئی بھی حکمران پاکستان میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی اولادوں کے مستقبل سنوارنے کے علاوہ کرپشن لیگ کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، سلطنت شریفیہ سے عوام کو جلدنجات ملنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا دورشروع ہونے والا ہے جس میں ہر شخص کو مساوی طور پر ترقی کے مواقع حاصل ہوں گے امیراورغریب کیلئے ایک ہی قانون اوریکساں تعلیمی نظام ہوگا کوئی چور لٹیرا کسی غریب کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :