بزرگ ہستیوں کے مزارات پر دھماکے کرنا کھلی دہشت گردی ہے،رہنماء پیپلز پارٹی بھاگ

ایسے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ، مذمتی بیان

ہفتہ 25 فروری 2017 21:15

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بھاگ کے رہنماؤں ہدایت اللہ بھٹو،دادمحمدایری،منظور احمد ایری،انعام علی ایری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ بزرگ ہستیوں کے مزارات پر دھماکے کرنا کھلی دہشت گردی ہے ایسے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ہے سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے سے نہ تو صوفی ازم کے پرچار کرنے والوںکو ختم کیاجاسکتاہے اور نہ ہی بزرگ ہستیوں سے محبت کرنے والوں کے محبت میں کوئی کمی ہوگی انہوں نے کہاکہ جو حقیقی بزرگ ہیں وہ ہمیشہ اپنے تعلیمات کے ذریعے انسان دوستی کا سبق دیاہے خودکش حملہ کرنا نہ تو اس کی اسلام اجازت دیتا ہے اور نہ ہی اس طرح کرنے سے کسی کے عقیدے کو کمزور کیاجاسکتاہے اسلام پیارمحبت ،امن اور بھائی چارے کی درس سبق دیتاہے انہوں نے دعا کی کہ سیہون شریف دھما کے میں شہید ہونے والوں کواللہ پاک جنت الفردوس میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرئے انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاکہ سیہون شریف دھماکے کے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار کو پہنچایاجائے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :