کراچی، آباد کے وفد کی اٹلی میں تعمیراتی مشینریز کی بین القوامی نمائش " سیما ٹر ویرونہ " میں شرکت

4 روزہ میلے میں تعمیراتی شعبے سے متعلقہ بین القوامی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات پیش کیں

ہفتہ 25 فروری 2017 21:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ دیولپرز ( آباد) کے وفد نے اٹلی کے شہر ویرونہ میں تعمیراتی مشینریز کی بین القوامی نمائش " سیما ٹر ویرونہ " میں حصہ لیا۔ وفد کی قیادت چیئرمین محسن شیخانی کررہے تھے جبکہ اس میں سینئر وائس چیئرمین محمد حسن بخشی، عارف شیخانی،محمد علی رتا ڈیا، عبدل کریم آڈھیا،ابوالبرکات، محمد ہارون ویگر شامل تھے۔

تعمیراتی شعبے کے لیے وقف' سیما ٹر ویرونہ ' اٹلی کا اہم ترین ایونٹ ہے ۔

(جاری ہے)

تعمیراتی سامان اور ارتھ موونگ مشینریز جن میں بلڈوزر،گریڈرز،ایکسکویٹر وغیرہ کی نمائش کے لیے 22 فروری سے شروع ہونے والے 4 روزہ میلے میں تعمیراتی شعبے سے متعلقہ بین القوامی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات پیش کیں۔ محسن شیخانی نے کہا کہ " سیما ٹر ویرونہ " جیسی نمائشو ں میں حصہ لینے سے پاکستان کے بلڈرز اور ڈیولپرز کو نہ صرف دنیا بھر میں تعمیراتی ایونٹس سے آگہی رہتی ہے بلکہ یہ نمائشیں تعمیرات سے متعلقہ کاروبار کے لیے مارکیٹنگ کی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :