ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹررولر ملی بھگت کر کے بند ملوں کی گند م کے کو ٹے پرائیویٹ لوگوں کو فروخت کر کے محکمے کو نقصان اور اپنی جیبیں بھر رہے ہیں

فلور ملز ایسوسی ایشن کے نائب صدر قدرت اللہ کی بات چیت

ہفتہ 25 فروری 2017 21:09

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) فلور ملز ایسوسی ایشن کے نائب صدر قدرت اللہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹررولر ملی بھگت کر کے بند ملوں کی گند م کے کو ٹے پرائیویٹ لوگوں کو فروخت کر کے محکمے کو نقصان اور اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ محکمہ کی ایسی کوئی پالیسی نہیں کے بند ملوں کا کو ٹہ عام مارکیٹ میں فروخت کیاجائے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجائے اس کے کہ گندم فلور ملوں کو فراہم کی جائے بلکہ مذکورہ افسران پرائیویٹ لوگوں سے ملی بھگت کر کے انہیں گندم فراہم کر رہے ہیں۔انہوںے نے کمشنر گوجرانوالہ ، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے اور من پسند افراد کو گندم فراہم کرنے والے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اے ایف سی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :