پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

ہفتہ 25 فروری 2017 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے ایڈیلیڈ ، آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ انٹرنیشنل بزنس اکیڈمی کے موضوع پر بزنس کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے "Impact of Indian Celebrity Endorsements on Pakistani Consumers Perception". پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیاجسے محققین و سکالرز کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں دنیا بھر سے اعلیٰ پائے کے محققین نے شرکت کرتے ہوئے تقریباً67تحقیقی مقابلے پیش کئے۔ کانفرنس میں مبشر منور خان نے پروفیسر تیمرسمیت کئی نامور مصنفین اور ماہرین تعلیم سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں تجویز کردہ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے خوشی سے قبول کیا۔

متعلقہ عنوان :