ہاسٹلز سے نہ تو کوئی مشکوک شخص گرفتار ہوا اور نہ ہی ہاسٹلز خالی کرایا گیا ہے‘ ترجمان پنجاب یونیورسٹی

ہفتہ 25 فروری 2017 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعہ کی رات ہاسٹلز میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران نہ تو کوئی مشکوک شخص گرفتار ہو اہے اور نہ ہی یونیورسٹی کا کوئی ہاسٹل خالی کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے مختلف ہاسٹلز میں پولیس نے انتظامیہ کی مدد سے سرچ آپریشن کیا اور طلباء کے کوائف چیک کئے اور کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :