عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے جس تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی‘ ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے‘ وسائل قوم کی امانت ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کی بات چیت

ہفتہ 25 فروری 2017 21:04

عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے جس تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے جس تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وسائل قوم کی امانت ہیں جن کے درست اور بروقت استعمال سے ہی عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات مستفید ہوسکتے ہیں۔

جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے بڑے پروگرامز پر پیش رفت کی نگرانی ہورہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی ہماری ترجیحات ہیں۔

(جاری ہے)

دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور ہمارا ہر قدم کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کیلئے جدید انفراسٹرکچر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کے منصوبو ںکا جال بچھا دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زائد وسائل رکھے ہیں اور اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس جنوبی پنجاب میں مکمل کئے گئے ہیں۔