مجھے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا مکمل اعتماد حاصل ہے‘ آمدہ عام انتخابات میں پی پی 18 ہی میرا حلقہ انتخاب ہوگا کسی اور حلقہ سے درخواست بھی جمع نہیں کراو،ْں گا ،جمہوریت میں ہر شخص کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے

صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 21:04

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ مجھے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا مکمل اعتماد حاصل ہے آمدہ عام انتخابات میں پی پی 18 ہی میرا حلقہ انتخاب ہوگا کسی اور حلقہ سے درخواست بھی جمع نہیں کراو،ْں گا ،جمہوریت میں ہر شخص کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے مخالفین میں جرا،ْت ہے تو دلیل سے پارٹی فورم پر آکر بات کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین آفتاب احمد حیدری ، وائس چیئرمین ملک عبید اللہ طاہر ، سابق امیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل اٹک سردار احسن علی خان، سردار وقار حسین، نوید اختر میر، کونسلرز عبد الغفار اور حاجی عبد الرحمٰن بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سردار احسن علی خان کو ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کا ٹکٹ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے دیا تھا قیادت کا فیصلہ نہ ماننے والے گلیوں اور چوراہوں میں بیٹھ کر اسے چیلنج کر رہے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے کہا کہ ہمارا ضمیر مطمئن ہے کیونکہ ہم نے کبھی بھی منافقت کی سیاست نہیں کی صوبائی وزیر نے کہا کہ پی پی 18 میں تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے رواں مالی سال میں پنڈی گھیب شہر کی سڑکیں، سوڑا ڈیم کی تعمیر، کھوڑ واٹر سپلائی اسکیم، ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیوٹ میں تین سالہ کورسز کا اجراء، 1122 ریسکیو اور کمپیوٹر سنٹر اراضی کی عمارتیں مکمل ہو جائیں گی جبکہ اگلے مالی سال میں تحصیل بھر کی بڑی سڑکوں کی تعمیر ات کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں گے۔