کراچی کنگز کیخلاف میچ میں شکست کے بعد بہت افسردہ ہوں: رانا فواد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 فروری 2017 20:39

کراچی کنگز کیخلاف میچ میں شکست کے بعد بہت افسردہ ہوں: رانا فواد
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری2017) رانا فواد کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کیخلاف میچ میں شکست کے بعد بہت افسردہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے اہم ترین میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے کے بعد لاہور قلندرز کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بہت کم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام کے بعد ٹیم کے مالک رانا فواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شکست پر بہت افسردہ ہیں اور فی الحال کچھ کہنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :