محکمہ تعلیم رواں سال 80ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرے گا ‘گریڈ 14،16اور17میںاساتذہ کی ریکروٹمنٹ رواں سال مئی 2017ء میں مکمل کی جائیگی

ہفتہ 25 فروری 2017 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) محکمہ تعلیم پنجاب رواں سال 80ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرے گا ،گریڈ 14،16اور17میںاساتذہ کی ریکروٹمنٹ رواں سال مئی 2017ء میں مکمل کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائمری سکولوںمیں اب گریڈ 9کی بجائے گریڈ 14کے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے، پرائمری سکولوں کیلئے صرف خواتین اساتذہ کو ہی بھرتی کیا جائے گا۔ ہائی اور مڈل سکولوں کے لئے گریڈ 16جبکہ ہائیر سکینڈری سکولوں کیلئے گریڈ 17میں بھرتی کی جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ اردو ،انگریزی اور عربی سکھانے کے ماہر ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے جو اپنے پیریڈ کے دوران اسی زبان میں بات کریں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ درجہ چہارم کے ملازمین کی ہر سال ریکروٹمنٹ کی جائے سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :