نوکری سے برطرف کرنے کیخلاف ہائی کورٹ میں داخل درخواست سے دستبردارہونے کیلئے معذورکو دھمکیاں احتجاج

ہفتہ 25 فروری 2017 20:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) نوکری سے برطرف کرنے کے خلاف ہائی کورٹ میں داخل درخواست سے دستبردارہونے کے لیے معذورکو دھمکیاں احتجاج ،تفصیلات کے مطابق بلدیہ جیکب آبادسے برطرف کیے گئے معذورملازم دیدارعلی بروہی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ نوکری سے برطرف کرنے کے خلاف ہائی کورٹ لاڑکانہ میں درخواست داخل کرنے کے بعد بلدیہ حکا م جان کے دشمن بن گئے ہیں کیس سے دستبردارہونے کے لیے دھمکایاجارہاہے تحفظ دیاجائے اورعدالت نوٹس لے کر کاروائی کرے دیدارعلی بروہی نے کہاکہ کیس سے کسی صورت دستبردارنہیں ہوں گا نوکری سے برطرف کرنے کی وجہ سے گھر میں فاقہ کشی ہے انصاف کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :