سندھ میں فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی رپورٹ تیار

ہفتہ 25 فروری 2017 20:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) سندھ واٹر کمیشن کے سربراہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ میں کہیں بھی عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق پانی فراہم نہیں کیا جارہا ،جسٹس اقبال کلہوڑو نے صوبے میں فراہمی ونکاسی آب سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ کو ارسال کردی ،حکومت سندھ کمیشن میں اعتراف کرچکی ہے کہ زیر ذمین پانی 87 فی صد کھارا ہے،زرائع کے مطابق کمیشن کی رپورٹ 180 صفحات سے ذائد مشتمل ہے،جس میں حکومت سندھ کی پیش کردہ دستاویزات بھی شامل ہیں،سندھ کے 414 مقامات ایسے ہیں،جہاں سے دریائے سندھ اور اس کی کینالز میں نکاسی آب کی جاتی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں کہیں بھی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے معیار پر پانی فراہم نہیں ہورہا،رپورٹ میں فراہمی ونکاسی آب میں بدانتظامی ،ناہلی ،غفلت کی بھی نشاندہی کی گئی ہے،عدالتی کمیشن نے کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع کا دورہ کر کے رپورٹ مرتب کی ۔

متعلقہ عنوان :