کراچی‘ ایم کیو ایم پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

ہفتہ 25 فروری 2017 20:56

کراچی‘ ایم کیو ایم پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) کراچی میں سی ٹی ڈی کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی،ہفتہ کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان میں انوار حسین،آصف ممتاز عرف میر اور خرم شہریار عرف لمبا غاذی ٹاؤن قبرستان میں اسلحہ منتقل کررہے تھے،ان کے قبضے سے 6 کلاشنکوف ،ایل ایم جی ،6 رپیٹر سمیت 5 ٹی ٹی پستول دو سیون ایم ایم رائفل برآمد کرلی ہیں،انہوں نے کہا کہ ملزمان نے عرفان حیدر ،جمیل اور عبدالحفیظ کے قتل سمیت ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ،ان لڑکوں کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے اور ایک لڑکا جوائنٹ یونٹ انچارچ بھی تھا۔