آج پختونوں کو من حیث القوم نفرت ، ہتک عزت اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے

عوامی نیشنل پارٹی ( ولی ) سندھ کے جنرل سیکرٹری قاسم جان کا بیان

ہفتہ 25 فروری 2017 20:56

آج پختونوں کو من حیث القوم نفرت ، ہتک عزت اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) آج پختونوں کو من حیث القوم نفرت ، ہتک عزت اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، تاکہ پنجاب اور سندھ میں پختون کاروباری طبقہ ، ٹرانسپورٹ، ملازمین اور مزدور اپنے اپنے علاقوں میں نقل مکانی پر مجبور ہوجائیں، انہی وجوہات کی بناء پر پنجاب اور سندھ میں پختونوں کے داخلے کو جرم قرار دیا جارہا ہے ، گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی ( ولی ) سندھ کے جنرل سیکریٹری قاسم جان نے مرکزی جنرل سیکریٹری اورنگ زیب کاسی کو بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کرکے پنجاب اور سندھ میں پختونوں اور افغانوں کے خلاف پولیس اور سیکورٹی اداروں کے بلاجواز گرفتاریوں ، تشدد اور بے حرمتی پر مرکزی قیادت کو باالخصوص کراچی وحیدرآباد کی اندرونی صورتحال سے آگا کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں حالیہ دنوں ملک بھر میں پختونوں اور افغانوں کے ساتھ ہونے والے نارو ا سلوک پر گہری تشویش کا اظہار اور مزکورہ حالات کو 1960 میں بنگالیوں کے ساتھ ہونے والے ظالمانہ سلوک کی طرح قرار دیا اور انہوں کہا کہ بنگالیوں کو بھی دیور سے لگا یا گیا تھا اور نتیجہ بنگلہ دیش کی صورت میں نکلا، آج پختونوں کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی سلوک کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے تمام پختون سیاسی ومذہبی رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ پختون قوم کی بقاء کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اس ملک میں رہنے سے متعلق سنجیدگی سے فیصلہ کریں۔

متعلقہ عنوان :