کراچی‘ منگھوپیر میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ‘2 منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 25 فروری 2017 20:52

کراچی‘ منگھوپیر میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ‘2 منشیات فروش زخمی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) منگھوپیر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن مقابلہ 2 منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ اورمنشیات برآمد اورنگی ٹاؤن ، گلشن اقبال اور موچکو میں پولیس کی کارروائیاں ، متعدد ملزمان گرفتار اسلحہ منشیات لوٹا ہوا سامان برآمد، تفصیلات کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب منگھوپیر کے علاقے پختون آباد اور ٹنکی پاڑہ میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران مقابلے میں منشیات فروش محمد شفیع اور نور بخش زخمی ہوگئے۔

انہیں حراست میں لے کر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے اور ملزمان بدنام زمانہ منشیات فروش امین بلوچ کے کارندے بتائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ادھر اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 19 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد نے بڑے پیمانے پر جوئے کا اڈہ آباد کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 19جواریوں کو گرفتار کر کے نقدی اور قمار بازی کا سامان برآمد کرلیا، ادھر گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈکیت ساجد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :