کراچی‘ سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک

ہفتہ 25 فروری 2017 20:49

کراچی‘ سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) سہراب گوٹھ میں مقابلے مارے جانے والے ملزم کی شناخت زرجا نان کے نام سے ہوئی، ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو سہراب گوٹھ پولیس اسنیپ چیکنگ پر مامور تھی کہ پولیس اہلکار نے ایک مشکوک موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی تھی جس پر ملزمان پولیس پر فائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ، جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ، پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے اور ملزم اسڑیٹ کرمنل بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :