وزیر اعظم محمد نواز شریف کا دورہ ترکی کامیاب رہا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا، عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 25 فروری 2017 20:49

حضرو ۔26فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا دورہ ترکی کامیابی سے ہمکنار ہوا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا، حلقہ کے مسائل سے آگاہ ہوں، 2013کے الیکشن میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے جو ذمہ داری سوپنی ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

این ای57کے کونے کونے میں سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ہمیشہ حلقے کے عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ضلع بھر سے آئے ہوئے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیخ اجمل محمود ،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ کے علاوہ کثیرتعداد میں معززین علاقہ موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی وارداتیں سی پیک منصوبے کے خلاف ہیں پاکستانی قوم نے ہمیشہ دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آپریشن ضرب دارالفساد میں بھی دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ این اے 57کے مسائل بڑی حد تک حل کر لئے ہیں جن علاقوں کو سوئی گیس کی سہولیات میسر نہیں ناکو بھی2017کے آخر تک سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی کبھی بھی اپنے آپ کو وزیر نہیں بلکہ عوام کا خادم سمجھا یہی وجہ ہے کہ ہفتہ میں دو دن عوام کیلئے مختص کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ ضلع اٹک کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لی یہی وجہ ہے کہ این ای57سمیت دیگر علاقوں میں بھی تعمیر ترقی کا سفر جاری ہے 2018کے الیکشن میں بھی میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔