تیز رفتار اقتصادی ترقی کیلئے غیر ملکی فنڈز کا موثر استعمال انتہائی ضروری ہے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

ہفتہ 25 فروری 2017 20:49

تیز رفتار اقتصادی ترقی کیلئے غیر ملکی فنڈز کا موثر استعمال انتہائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ تیز رفتار اقتصادی ترقی کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے غیر ملکی فنڈز کا موثر استعمال انتہائی ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاںغیر ملکی فنڈز سے جاری منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے ملک بھر میں مختلف سیکٹرز میں غیر ملکی امداد کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے وفاقی وزیر کو غیر ملکی امداد سے توانائی ،مواصلات،پانی اور سماجی سیکٹر میں مختلف منصوبوں سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیرخزانہ نے اس موقع پر کہا کہ تیز رفتار اقتصادی ترقی کے مقصد کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے غیر ملکی فنڈز کا موثر استعمال انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :