جماعت اسلامی فاٹا نے ایف سی آرکے خلاف گورنرہائوس کے سامنے دھرنا دینے کااعلان کردیا

جما عت اسلامی فاٹا کے امیر نے 26 ,27, اور28 فروری کوگورنر ہاوس کے سامنے دھرنادینے کا اعلان کیا

ہفتہ 25 فروری 2017 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) جماعت اسلامی فاٹا نے ایف سی آرکے خلاف گورنرہائوس کے سامنے دھرنا دینے کااعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

پشاورپریس کلب میں جماعت اسلامی فاٹا کے امیر سردارخان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں انگریزوں کے بنائے ہوئے قانون ایف سی آر کا خاتمہ کیا جائے۔ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔بعض سیاسی پارٹیاں مراعات اور اپنے مفاد کیلئے فاٹا میں ایف سی آر کے خاتمے اورفاٹا کوخیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی مخالفت کر تی ہیں۔ جما عت اسلامی فاٹا کے امیر نے 26 ,27, اور28 فروری کوگورنر ہاوس کے سامنے دھرنادینے کا اعلان کیا