دہشتگردی پرقابو پانے کیلئے مرکزی اورصوبائی حکومتوں کو اقدامات اٹھانے چاہئیں،آفتاب شیرپائو

صرف بارڈرز کو سیل کرنے سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں،ملٹری کورٹس پر تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیناچاہیئے،چیئرمین قومی وطن پارٹی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 25 فروری 2017 20:43

دہشتگردی پرقابو پانے کیلئے مرکزی اورصوبائی حکومتوں کو اقدامات اٹھانے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ دہشتگردی پرقابو پانے کیلئے مرکزی اورصوبائی حکومتوں کو اقدامات اٹھانے چاہئیں، صرف بارڈرز کو سیل کرنے سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں،ملٹری کورٹس پر تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیناچاہیئے۔پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں آفتاب احمد شیرہائو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی لہرتشویش ناک ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرامد ہوتا تو ایسے واقعات رونما نہیں ہوتے،ملٹری کورٹس کو توسیع دی گئی تو آخری دفعہ دی جائے،الزام تراشی کے بجائے مل بیٹھ کر مذاکرات کرنے چاہیے،دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کاروائی کے بیان کی حمایت کرتے ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فاٹا کو صوبے میں ضم کیا جائے،پنجاب میں پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں،آفتاب شیرپاؤ نے خبردار کیا کہ پنجاب حکومت تعصبانہ رویہ ترک کرے ورنہ خراب نتائج کو بھگتنا ہوںگے،فوجی عدالتوں پرسیاسی جماعتوں کی جواتفاق رائے ہوگی اسکی حمایت کرینگیں،ملٹری کورٹس توسیع کے بعدبھی دہشتگردی ختم نہیں ہوئی تو حکمران سنجیدہ نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کی روک تھام کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا ضروری تھا ۔پاک افغان بارڈر بند کرنے سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں اس مسلے کے حل کے لیے دونوں ممالک کو مل کر تگ ودو کرنا ہوگا۔قومی وطن پارٹی فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کی حمایت کرتی ہیں جبکہ فو جی عدالتوں پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئے۔فوجی عدالتیں نیشنل ایکشن پلان کا حصہ تھی ۔

متعلقہ عنوان :