منشیات فروش گرفتار ،قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس ، 15ہزار روپے نقدی برآمد

ہفتہ 25 فروری 2017 20:38

منشیات فروش گرفتار ،قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس ، 15ہزار روپے نقدی برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) قلعہ گجر سنگھ پولیس نے منشیات فروش خالد عرف خالدی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 01کلو سے زائد چرس اور 15ہزار روپے نقدی برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈائون کا حکم دیا جس پر ایس پی سول لائنز علی رضا نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کر منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی ۔

ایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ رضوان لطیف نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش خالد عرف خالدی کو گرفتار کر لیا۔ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جس سے مزید برآمدگی کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :